جُھومتا رحمتوں کا سَحاب آ گیا
شہرِ لاہور پر پھر شباب آ گیا
جب بھی پہنچا میں دہلیزِ لاہور پر
یوں لگا مجھ کو جنت کا باب آ گیا
اب رہے تم کو ہر وقت پاسِ اَدب
اب کہ شہروں میں شہرِ مُجاب آ گیا
جب سے شاہدؔ مَیں لاہور مِیں آ گیا
زندگی میں مِری انقلاب آ گیا

0
81