شعلہ ہوں،
روشنی کا پیغام ہوں میں
اندھیروں کے خلاف جلتا ہوا
چراغ ہوں میں
وقت کی تلوار سے کاٹتی ہوں
خوابوں کے دھاگے
بے لگام دنیا میں
ایک راستہ ہوں میں
آرزوؤں کی منازل پر چلتی ہوں بے خوف
زندگی کی پیچیدہ راہوں کی
مسافر ہوں میں
نہ عشق سے ڈرتی ہوں،
نہ نفرت سے بھاگتی
ہر چیلنج کو قبول کرتی،
سر اٹھا کر کے چلتی ہوں میں
لوگ کہتے ہیں، پاگل پن ہے میرا
پر یہی جنون، میری اصل طاقت حقیقت ، سچائی ہے
زندگی کا ہر لمحہ ایک جنگ ہے
اور اس میدان میں،
ایک بے رحم تلوار ہوں میں
میرے الفاظ کا نشتر چیرتا ہے دلوں کو
خوابوں کو حقیقت میں
بدلنے کا کردار ہوں میں
محفلوں میں شور اٹھتا ہے،
میری باتوں سے
کہ سچائی کا ایک بے
خوف اظہار ہوں میں
دنیا کی نظروں میں شاید پاگل ہوں میں
مگر اپنے اصولوں پر قائم،
ایک پرچم بردار ہوں میں
ہر درد کو جیت کر آگے بڑھنے والی
ایک آہنگ، ایک گونج، ایک آواز ہوں میں
سیدہ افشین ذیشان ✍️
سازِ زندگی

4