زندگی تم سے بندگی تم سے
دل کے آنگن میں چاندنی تم سے
میرے سُر میری شاعری تم سے
میرے گیتوں میں نغمگی تم سے
آنکھ میں ہے تمہارا نُور بسا
دل میں رہتی ہے روشنی تم سے
تم سے مل کر ہے خود کو پہچانا
بے خودی تم سے آگہی تم سے
آنکھوں آنکھوں میں بات کہہ دینا
سیکھ لی ہم نے سادگی تم سے

0
81