| یہ نہ کہئے فرشتے مجلس سے کوئی کیا لے گیا |
| جو بھی آیا اپنے حسب ظرف حصہ لے |
| خلد کوثر حریت رومال زہرا لے گیا |
| اک پہر میں حر شہ والا سے کیا کیا لے گیا |
| فطرس بے بال و پر آیا در شبیر پر |
| قوت پرواز شہ سے وہ دوبارہ لے گیا |
| لوح پر تحریر نہ ہونے پہ بھی شبیر سے |
| ایک راہب سات بیٹوں کا ِزمانہ لے گیا |
| صرف راہب، فطرس و حر کا ہی کیا ہو تذکرہ |
| در پہ شہ کے جس نے جب جو مانگا لے گیا |
| جب ملک نے جو درِ زہرا مانگا مل گیا |
| اس کا بوسہ لے کے آنکھوں سے لگایا لے گیا |
| ہے وہی دریا، وہی پانی وہی موجیں مگر |
| کھینچ کر عباس غازی روح دریا لے گیا |
| ناصر شہ کا خطاب منتہا اصغر کا تھا |
| دشت شہ پہ رن مین آیا مسکرایا لے گیا |
| شیِخ و واعظ مھوِ حیرت ہو گئے یہ دیکھ کر ــ |
| جب مین اک آنسو عزا کا پیش زہرا لے گیا |
| وحشتِ قبر و جزا کی فکر اس کو کیا ظہیر |
| جہ لحد میں داغِ ماتم کا اجالہ لے گیا |
معلومات