غم کے صحرا میں
کاش کہیں ذرا سا سکون مل جاتا،
کوئی شجر ہوتا
جس کے سائے تلے ہم چند لمحے ٹھہر جاتے۔
مگر راہ میں
ایسا کوئی مقام آیا ہی نہیں۔
اور سچ تو یہ ہے—
میں نے تمہیں
کبھی بھلایا ہی نہیں۔

0
8