| یقیں کامل تھا مجھ کو مان جائیگا منانے سے |
| عجب رونق سی چھائی ہے ترے محفل میں آنے سے |
| کہیں ہیں قہقہے چھائے کہیں ہے نکہتِ گل بھی |
| کھِلیں گلزار و گلشن آپ کے ہی مسکرانے سے |
| گلستاں بھی بہاروں سے مہک جائے بے موسم ہی |
| ہنگامِ گل سا برپا ہو تمھارے چہچہانے سے |
| ہے لالہ زار کی رونق کسی کے دم پہ جو قائم |
| شِگوفہ زار بھی تزئین پائے جگمگانے سے |
| چمن آباد ناصؔر اور گہوارہ ہو خوشیوں کا |
| محبت ہی یہاں چھلکے وفا کے آشیانے سے |
معلومات