| خرید لایا تھا بندوق اُس ہی ہفتے میں |
| اچھالی جب کے تھی عزت کسی نے ہنستے میں |
| نشانہ باندھ کے برسائیں گولیاں جس پر |
| ہاں خود کا بھائی بھی شامل تھا اُس ہی دستے میں |
| اڑایا خود کو تھا جس نے پہن کے بم بستہ |
| قلم کتاب بھی رکھی تھی اس نے بستے میں |
| تمام عمر جسے کہتا تھا وہ دھرتی ماں |
| اُسی کو بیچ کے آیا ہے آج سستے میں |
| جو مال و زر کے نشے میں تھا آسمانوں پر |
| نشے میں دھت تھا پڑا آج وہ بھی رستے میں |
معلومات