برکتوں کا مہینہ یہ رمضان ہے
نیکیوں کا مہینہ یہ رمضان ہے
دن گزرتے ہیں فاقوں میں ان کے بہت
بے کسوں کا مہینہ یہ رمضان ہے
فیض پاتے ہیں صائم اسی ماہ میں
رحمتوں کا مہینہ یہ رمضان ہے
اس میں سوغات ملتی ہے برکات کی
نعمتوں کا مہینہ یہ رمضان ہے
لے کے آتا ہے خوشیاں ہمارے لئے
مومنوں کا مہینہ یہ رمضان ہے
آؤ رب سے دعا مانگیں ہم بھی ثمر ؔ
بخششوں کا مہینہ یہ رمضان ہے
سمیع احمد ثمر ؔ، سارن بہار

84