| چھوٹے میٹھے دانے ہیں |
| جال وہیں پر تانے ہیں |
| پھر بھی ان کو خوف نہیں |
| یہ پنچھی انجانے ہیں |
| ان کی پیاس نہیں بجھتی |
| لب سے لگے پیمانے ہیں |
| ان کی نظر میں جنتا کیا |
| صرف نظر میں خزانے ہیں |
| کیسے بھروسا ان پہ کریں |
| اپنے ہی بیگانے ہیں |
| ان کی میٹھی باتوں کے |
| کچھ ہی تو دیوانے ہیں |
| چند رئیسوں ہی نے رکھے |
| کالے دھن سرہانے ہیں |
| جلنا اپنی قسمت ہے |
| یہ تو اشک بہانے ہیں |
معلومات