علیؑ کے ذکر سے جلتے ہیں کیا کیا جائے |
وہ روشنی سے ہی ڈرتے ہیںکیا کیا جائے |
وہ جن کے ہاتھوں میں دامانِ مرتضیٰؑ ہی نہیں |
وہ لوگ ہاتھ ہی ملتے ہیں کیا کیا جائے |
خود اپنے جسم پہ تحریرِ عشق لکھنے کو |
ہمارے بچے مچلتے ہیں کیا کیا جائے |
ملے نہ آبِ ولا جن کو، ایسی شاخوں پر |
ہمیشہ خار نکلتے ہیں کیا کیا جائے |
تمہارے خاروں میں ہے رنگ اور نہ بو ہے کوئی |
ہمارے پھول مہکتے ہیں کیا کیا جائے |
وہ بدنسب ہی نہیں بد نصیب بھی ہیں ظہیرؔ |
علی کے نام سے جلتے ہیں کیا کیا جائے |
معلومات