کچھ درد فقط درد مٹانے کے لیے ہیں
کچھ درد فقط غم کو بھلانے کے لیے ہیں
اک درد کا احساس ہے لگتا ہے کہ میں ہوں
کچھ درد مجھے زندہ جلانے کے لیے ہیں
کچھ درد تو خود سے بھی چھپاتا ہوں ہمیشہ
کچھ درد زمانے کو دکھانے کے لیے ہیں
کیا مجھ سے ہوا کیوں مجھے جینے نہیں دیتے
یہ لوگ فقط درد جگانے کے لیے ہیں
جو درد دیئے اس نے بہت خاص ہیں شاہد
وہ درد فقط دل میں بسانے کے لیے ہیں

0
45