کرے دور سارے دہر سے جو ظلمت
عطائے نبی کی گراں ہے وہ برکت
رسولِ امیں سے ملا دینِ کامل
جو کرتا عیاں ہے ضمیرِ حقیقت
فدا حسنِ ہستی جمالِ نبی پر
کہ نورِ نبی سے دہر کی ہے خِلقت
جو توقیرِ ہادی ہے نغمہ دہر کا
دکھائے خدا کی نبی سے محبت
عطائے خدائی ہے الفت نبی سے
اگر آئے دل میں بڑی ہے یہ نعمت
یہ مشتاق دل ہے حسیں دید کا جاں
ہے مشکل نبی جی جدائی میں شدت
میں قربان جاؤں خصالِ نبی پر
یہ دل جان میرا ہے ان کی امانت
یہ محمود یارو غلامِ نبی ہے
ہے جس کو خدا کے نبی سے محبت
جو کرتا ہے ہر دم نبی سے محبت
یہ کرتا سدا ہے نبی سے محبت
وہ رکھتا ہے دل میں نبی کی محبت

1
12
بہت خوب

0