| دل میں مدینہ جانے کی چاہت ہے ہو چلی |
| شہرِ رسولؐ کی بھی محبت ہے ہو چلی |
| من کی مرادیں کر دے خدایا تُو پوری سب |
| شامل ہو فضل تیرا جو الفت ہے ہو چلی |
| خلوت میں اور ہے وہی جلوت میں تذکرہ |
| جزبوں میں میرے کیسی یہ عظمت ہے ہو چلی |
| نذرانہ ہو درودؐ کا روضہ پہ بھی ادا |
| کر لوں سلام پیش، عقیدت ہے ہو چلی |
| چمکے نصیبہ اپنا جو ناصؔر یہاں کبھی |
| پانے سے بھی ازن، جو مسرت ہے ہو چلی |
معلومات