نت نئے خواب دکھاتا ہے چلا جاتا ہے |
جھوٹی امید دلاتا ہے چلا جاتا ہے |
بھر گئے ہوں نہ کہیں زخم پرانے سارے |
بس یہی دیکھنے آتا ہے چلا جاتا ہے |
میرے در تک چلا آتا ہے یہی کافی ہے |
گو کہ آتا ہے، رُلاتا ہے، چلا جاتا ہے |
کبھی دیکھا اسے روتے ہوئے تنہائی میں |
وہ جو محفل کو ہنساتا ہے چلا جاتا ہے |
معلومات