اب چھپا لو مجھے تم آنچل میں |
پھنس گیا تھا کہیں پہ دلدل میں |
تم رفو گر ہو سوچ لو اک بار |
کیوں لگایا ہے ٹاٹ مخمل میں |
یہاں انساں کی شکل کے حیوان |
رہ رہے ہیں عجیب جنگل میں |
خون کے رشتے پھر بھی اچھے ہیں |
وہ جلائیں گے تم کو صندل میں |
ساتھ چلنے کی کچھ وجہ ہو گی؟ |
کچھ تو دیکھا تھا تم نے پاگل میں |
تم نہ آؤ گے جانتے تھے ہم |
اب ملاقات ہو گی مقتل میں |
معلومات