| پھر سے کوئی ترے پاس آ جائے گا |
| مجھ سے جانا تجھے راس آ جائے گا |
| جب کبھی تجھ سے میں دور ہو جاؤں گا |
| پھر تجھے میرا احساس آ جائے گا |
| دل سنبھالے نہ جو سنبھلے گا تیرا پھر |
| وقت ایسا کوئی خاص آ جائے گا |
| جب بکھرنے کے تم ہو گے نزدیک تو |
| باندھنے پھر کوئی آس آ جائے گا |
| اے ہمایوں تری آس زندہ ہے جو |
| تیری دنیا میںں وہ خاص آ جائے گا |
| ہمایوں |
معلومات