اشک جو آنکھوں سے نکلا تو نگینہ بن گیا |
یاد آئے مصطفٰی ﷺ تو دل مدینہ بن گیا |
آپﷺ کی تعریف میں لکھنے لگا جو نعت میں |
سامنے طُوفان آیا تھا سفینہ بن گیا |
جس کو پاکر سرخرو ہوتا گیا رب کے حضور |
عشق تیرا آخرت میں وہ خزینہ بن گیا |
جب مجھے آقاﷺ نے بلوایا مدینے پاک میں |
خوبصورت زندگی کا وہ مہینہ بن گیا |
آپﷺ کی نسبت محبت اور عنایت مل گئی |
زندگی میں کامیابی کا قرینہ بن گیا |
جن کی خوشبو سے معطر ہو رہی ہے زندگی |
اُن گلوں سے بڑھ کے آقاﷺ کا پسینہ بن گیا |
آپ ﷺ نے فرما دیا کہ ہے میاؔں میرا گدا |
روزِ محشر خلد کو جانے کا زینہ بن گیا |
میاں حمزہ |
معلومات