| ایسا لگتا ہے برا ہوں ہیں مرے یار غلط |
| جھوٹ ہے عشق و محبت ہے مرا پیار غلط |
| دنیا بےکار ہے ہیں ارض و سما، بھی جھوٹے |
| شیخ بھی جھوٹا ہے ہے ملا بھی مکار غلط |
| جذبے جھوٹے ہیں سبھی رشتے بھی جھوٹے سارے |
| لفظ جھوٹے ہیں تو ہیں جملے بھی بےکار غلط |
| باتیں جھوٹی ہیں تو ہے وعدے بھی جھوٹے سارے |
| قسمیں جھوٹی ہیں سبھی عشق کے اذکار غلط |
| عقل جھوٹی ہے تو ہیں خواب بھی جھوٹے سارے |
| راہیں جھوٹی ہیں سبھی اور دلِ بے زار غلط |
| ہجر جھوٹا ہے تو ہے وصل بھی مجرم جیسا |
| زخم جھوٹے ہیں سبھی اور ترا اظہار غلط |
| بکتے استاد بھی ہیں جھوٹے ہیں افکار سبھی |
| جھوٹے ہیں علم کے طالب سبھی کردار غلط |
| ملنا جھوٹا ہے تو ہے جھوٹ بچھڑنا یارو |
| جھوٹے پیمان ہیں اور ان کا ہے پرچار غلط |
| جھوٹا بچپن ہے تو ہے دورِ جوانی جھوٹا |
| پیری جھوٹی ہے تو ہیں یہ سبھی ادوار غلط |
معلومات