اسم ربِ پاک سے آغاز ہے |
جو رحیم و مہرباں ،دم ساز ہے |
حمد ہے تیری خدائے عالٰمیں |
ہرکسی کا تو ہے رازق بالیقیں |
تو ہی تو رحمان ہے اور مہرباں |
رحم کرنے والا تجھ سا ہے کہاں۔؟ |
مالکِ روزِ جزا تو ہی تو ہے |
جس کو سجدہ ہے روا تو ہی تو ہے |
کرتے ہیں تیری عبادت ہی فقط |
چاہیں بس تیری اعانت ہی فقط |
جن پہ ہے انعام تیرا بے پناہ |
ان کے والی سیدھی راہ ہم کو چلا |
نا کہ ان کی راہ جو مغضوب ہیں |
یعنی جو گمراہ اورمعتوب ہیں |
ہم کہیں آمین، مالک کر قبول |
یہ دعا، با صدقہ ءِ آلِ رسول |
معلومات