| سب سے عالی ہے شانِ محمد ان کا کوئی بھی ہمسر نہیں ہے |
| عرش پہنچا ہو ان کے علاوہ ایسا کوئی پیمبر نہیں ہے |
| یوں تو اصحاب سب محترم ہیں جن میں عباس سا ذی حشم ہیں |
| پر فضیلت میں بو بکر ہیں بس کوئی ان کے برابر نہیں ہے |
| گود میں تیرے محبوب اکبر دودھ ان کو پلانا میسر |
| اے حلیمہ جہاں بھر میں تجھ سا اور کسی کا مقدر نہیں ہے |
| جو چلے مصطفی کے مطابق بس وہ مسلک ہے سب سے مصدق |
| سارے اصحاب کو جو نہ مانے ایسا مسلک ہی حق پر نہیں ہے |
| اس کا قرآں میں بھی تذکرہ ہے صاف مفہوم میں یہ لکھا ہے |
| ایک مومن کے اک غیر مومن کوئی صورت برابر نہیں ہے |
| ان سے کفار سب تھرتھراۓ اور شیطان بھی خوف کھاۓ |
| ہاۓ افسوس فاروق جیسا اب مسلماں کا تیور نہیں ہے |
| رب کے آگے بروزِ قیامت ہے فقط عاشقوں کی شفاعت |
| میں بھی ہوں اے تقی ان کا عاشق سو مجھے خوف محشر نہیں ہے |
معلومات