| جو سو رہی ہے قوم اس کو مت اٹھائیے |
| گر اٹھ پڑی، کہیں گے اب ہمیں بچا ئیے |
| جو آصف و نواز سے نہیں لٹے اگر |
| تو قادری، نیازی کو کہو کہ "آ ئیے" |
| اگر غلط لگے کسی کا فیصلہ تو پھر |
| نہ شور کیجیے، عدالتوں میں جائیے |
| چمن کا خون مل کے حکمراں سبھی کریں |
| سو ہاتھ ایک دوسرے سے اب ملائیے |
| عوام کو بھی ظلم سہنے کی ہے لت لگی |
| بھلے اب آشیاں پہ بجلیاں گرا ئیے |
معلومات