شراب نے شباب نے خراب کر دیا مجھے
کہ عادتِ خراب نے خراب کر دیا مجھے
۔
خرد نے یہ کہا تو تھا ہیں عادتیں بری تری
مرے ہی انتخاب نے خراب کر دیا مجھے
۔
جناب شیخ کررہے تھے کیا ؟ درونِ مے کدہ
اس ایک اضطراب نے خراب کر دیا مجھے
۔
ترا اکڑ کے بولنا بلا سبب ہی ڈانٹنا
کہ لہجۂ خراب نے خراب کر دیا مجھے
۔
امیر سے معانقہ غریب سے مواخذہ
ترے اس احتساب نے خراب کر دیا مجھے
۔
میں سیدھا سادھا شخص تھا مگر مجھے یہ کیا ہوا
گنہ کے ارتکاب نے خراب کر دیا مجھے
۔
میں اپنی حد میں ہی رہا ، ترے لیے میں "تو" رہا
یہ آپ اور جناب نے خراب کر دیا مجھے
۔
کیا تھا مفتئ خرد سے جامِ مے پہ اک سوال
مدثر اور جواب نے خراب کر دیا مجھے

1
52
شکریہ

0