| آنکھوں آنکھوں میں بٹ گئے کیسے |
| میرے غم تم سے پٹ گئے کیسے |
| میں نے پھولوں کو صرف چوما تھا |
| یہ مرے ہونٹ کٹ گئے کیسے |
| میں تو دامن بچا کے گزرا تھا |
| مجھ سے کانٹے لپٹ گئے کیسے |
| ہم تو کل تک تھے آفتاب مثال |
| ظلمتوں میں سمٹ گئے کیسے |
| پوچھئے برتری پسندوں سے |
| اپنے قد سے بھی گھٹ گئے کیسے |
| ایکتا کی مثال تھے ہم لوگ |
| اتنے ٹکڑوں میں بٹ گئے کیسے |
معلومات