جو ساری خدائی میں سب سے جلی ہے |
نبی کی گلی یہ نبی کی گلی ہے |
یہ رحمت نگر میں کرم سے سجی ہے |
نبی کی گلی یہ نبی کی گلی ہے |
منور مدینے میں سب سے ضیا ہے |
مدینہ دہر میں منور سدا ہے |
اسی سے جو نہرِ عطا ہے چلی ہے |
نبی کی گلی یہ نبی کی گلی ہے |
ہیں سلطان آتے گدا بن کے اس جا |
سخی اس جگہ پر ہیں کونین کے شاہ |
دیا جس جگہ سے سدا ہی بٹی ہے |
نبی کی گلی یہ نبی کی گلی ہے |
ہیں منظر سہانے مدینے میں ہر سو |
چمک دیکھیں جیسے نگینے میں ہر سو |
گدا جس جگہ کا دہر میں غنی ہے |
نبی کی گلی یہ نبی کی گلی ہے |
نہیں ہوتے قسمت کے سودے کسی جا |
مگر بدلیں طالع دہر کے اسی جا |
فدا جس پہ عارف خدا کا ولی ہے |
نبی کی گلی یہ نبی کی گلی ہے |
جو جنت جہاں سے کہیں تر بڑی ہے |
وہ مسجد نبی میں ادب سے کھڑی ہے |
اسی سے گلی جو مرصع جلی ہے |
نبی کی گلی یہ نبی کی گلی ہے |
گراں فیض والا جو داتا غنی ہے |
وہ سرکار میرے وہ میرا نبی ہے |
سدا شاخِ امید جس جا پھلی ہے |
نبی کی گلی یہ نبی کی گلی ہے |
بڑی دھوم اس کی خلق نے سنی ہے |
مخیر جو سب سے نبی کی گلی ہے |
اسی میں نبی کا علی جو ولی ہے |
نبی کی گلی یہ نبی کی گلی ہے |
دعا کر مدینے چلیں سارے محمود |
مدینے میں ہیں تیرے پیارے وہ مقصود |
جہاں جلوہ گر یہ دہر کا سخی ہے |
نبی کی گلی یہ نبی کی گلی ہے |
معلومات