اے ربِِّ کُل کائنات!
اس مرکزِ علم و دانش کے
ہر گوشۂ جاں کو
شعور کی روشنی عطا کر
لفظ کو معنی
معنی کو تاثیر کی دولت دے
یہاں سے اخلاص کی جو صدا اٹھے
وہ
وقارِ امت کی معراج ٹھہرے
اس چراغِ آگہی کو فروزاں رکھ
کہ
زمانے کی تِیرگیاں اس کے نور سے
روبہ زوال ہوں

0
2