کئی اُولُوالعزم نبیوںؑ نے جتائی تھیں یہ حسرت بھی
عطا کر دے خدا امت پنہ میں ادنیٰ نسبت بھی
جہاں پر رحمتیں ہر سُو بے پایاں جس سبب چھائیں
"وہی ہے باعثِ رشد و ہدایت بھی شفاعت بھی"
محمدؐ نام آئے مالکِ کون و مکاں کے ساتھ
امام الانبیا بھی آپؐ ہیں تاجِ نبوت بھی
ارادہ قتل کرنے کا لئے نکلے تھے گھر سے پر
عمرؓ نے پائی صدقہ میں رفاقت بھی خلافت بھی
مِن و عن پیش گوئی آپؐ کی اتری صداقت پر
رسائی قیصَر و کسریٰ تلک ہوگی حکومت بھی
فضا مہکی ہے آمد سے، معطر ہو گیا عالم
جہاں پُرنور بھی انسانیت پر اک عنایت بھی
زباں حرکت کرے ناصؔر اگر آقاؐ کی مدحت میں
جھلکتی ہے نمایاں تب محبت بھی عقیدت بھی

0
74