تیری سانسوں میں ڈھونڈ لوں خوشبو |
اپنے ہونے کا راز پا جاؤں |
تیری آنکھوں میں دیکھ کر دنیا |
زندگی کو سمجھنے آ جاؤں |
تیری زلفوں کے سائے میں بیٹھوں |
چاندنی رات یوں گزار دوں میں |
تیری پلکوں سے خواب چن کر میں |
رات کی مانگ کو سنوار دوں میں |
تیرے ہونٹوں سے بات کر لوں تو |
خامشی کو بھی حرف دے دوں گا |
تیرے جزبوں کے سنگ جی کر میں |
تم کو جینے کا لطف دے دوں گا |
تیرے دل کی گلی میں بس جاؤں |
ایک پتھر کا گھر بنا لوں گا |
تیری چاہت کے رنگ اوڑھ کے یوں |
اپنی دنیا نئی بسا لوں گا |
تیری آواز میں سمندر ہو |
جس میں الفاظ ڈوبتے جائیں |
تیری گلیوں میں عمر بیتے یوں |
جیسے لمحے کبھی نہ لوٹ آئیں |
تیرے چہرے کی روشنی بن کر |
چاند تاروں کو مات دے جاؤں |
تیری انگلی کو تھام کر دل سے |
پیار کا ایک گیت گا جاؤں |
تیرے قدموں میں اپنی رات رکھوں |
چاندنی کو چراغ کر ڈالوں |
تیری چوکھٹ پہ دل سجا کر میں |
اپنی دنیا کو راکھ کر ڈالوں |
معلومات