رب کی عطائے خاص ہے الفت حبیب کی
آلِ نبی کی چاہتیں قربت حبیب کی
نغماتِ دل نشین سے زینت فضا میں ہو
مولا ثنا ہو آپ کی مدحت رسول کی
آتے سدا درود ہیں آقا پہ ہر گھڑی
ہے پنہاں جس میں خیر سے راحت حبیب کی
دیکھوں سنہری جالیاں روضہ رسول پر
مولا عطا مجھے بھی ہو خدمت حبیب کی
کارِ زیاں بھی خلق کے وہ در گزر کریں
خوشیوں سے بھر دیں جھولیاں عادت حبیب کی
راضی رضا میں تیری جو عاصی رہے کریم
زیور ملے سدا اسے چاہت حبیب کی
تاکہ میں مصطفیٰ کو یہ چہرہ دکھا سکوں
میں عاجزی سے مانگوں شفاعت حبیب کی

0
2