| ایک قسمت ہی میرے ساتھ نہیں |
| ورنہ تو کوئی ایسی بات نہیں |
| ناتواں کاندھوں پر یہ بوجھ نہ رکھ |
| جسمِ نازک ہے کوئی دھات نہیں |
| دن گزرتے ہیں اب کے آندھی کی طرح |
| رات بھی اب تو ویسی رات نہیں |
| زندگی اتنا آزما نہ مجھے |
| تیرا دکھ میرے بس کی بات نہیں |
| زندہ ہوں تو جہاں میں حق دو مجھے |
| تمغہ پھر بعد از وفات نہیں |
| کتنا مشکل ہے زندگی کا سفر |
| اور ستم یہ کہ تیرا ساتھ نہیں |
| بعد از جیت ہارا ہوں جہاں میں |
| بات سچ ہے مگر یہ مات نہیں |
معلومات