رب کی رحمت برسی مجھ پر نعتوں کا آغاز کیا
داد سخن نے اس فن میں اے یارو مجھے گلناز کیا
نعت محمد لکھتا ہوں میں اس سے بڑی کیا رحمت ہوگی
پاک عمل نے ہمعصروں میں مجھ کو بڑا ممتاز کیا
ناز نہیں مجھے ذات پہ اپنی میں تو نکماں کارا ہوں
تیرا ہوں میں ناز ہے مجھکو تجھ پر میں نے ناز کیا
لکھتے ہیں وہ عتیق فرشتے جو بھی عمل تو کرتا ہے
میں نے اس عنوان میں اُن کو اپنا ہی دمساز کیا

0
65