کسی کے ساتھ چلنے کی مسرت اور ہوتی ہے
کسی کے ساتھ رکنے کی ضرورت اور ہوتی ہے
کسی کے لوٹ آنے سے پرانے دن نہیں آتے
وہی چہرہ بھی ہو لیکن طبیعت اور ہوتی ہے
کبھی جس شخص کو ہم زندگی اپنی سمجھتے ہیں
اسی کو چھوڑ دینے کی اذیت اور ہوتی ہے
بہت آسان ہوتا ہے کسی سے دور ہو جانا
مگر خود سے بچھڑنے کی مصیبت اور ہوتی ہے
کسی کے سامنے آنسو چھپانا سہل ہے لیکن
اکیلے میں جو بہہ نکلیں وہ شدت اور ہوتی ہے

0
2