موسم کی بات کیوں سنیں؟ کیا دل کشی کریں؟ |
دیکھیں تجھے یا شام کی منظر کشی کریں |
صاحب ہمارے واسطے مے خانہ آپ ہیں |
آنکھیں ذرا ملائیں تو ہم مے کشی کریں |
ابرو سے یہ کہو کہ سنبھلنے کا وقت دیں |
ہو جائے دل بحال تو لشکر کشی کریں |
تتلی فریب کھائے یا جگنو سے بھول ہو |
اب کے تمہاری گال پہ وہ خط کشی کریں |
مجنوں نے تنگ آ کے قلم کار سے کہا |
لیلی نہیں ملے تو کیا چلہ کشی کریں؟ |
معلومات