دھڑکن سی دھڑکتی ہے جو دھڑکن کی صدا سُن
آ میرے بڑھاپے تو لڑکپن کی صدا سُن
کب تک میں سناؤں تجھے قسطوں میں اذیت
اس روح میں آ بیٹھ کے تن من کی صدا سُن
کانوں میں ترے رقص جو رس گھول رہا ہے
چولہے پہ کسی بھوک کے برتن کی صدا س٘ن
دیوار کے اس پار تری آنکھ نہ جھانکے
اس پار تو آرام سے اترن کی صدا سُن
کچھ تیل چراغوں میں ابھی شعلہ فشاں ہے
دہلیز مری پار کر آنگن کی صدا سُن
تونے تو حصاروں سے ابھی خاک نہ کھینچی
پتھر تو اٹھا عکس پہ درپن کی صدا سُن
ہاتھوں میں ترے نام کے کنگن ہیں یہ شیدؔا
کھڑکی تو ذرا کھول دے جوگن کی صدا سُن

0
47