عمر بھر ہم نہ کسی کے ہوں گے
مر گئے تو بھی انھی کے ہوں گے
بس گئی آنکھ میں صورت جن کی
دل میں پیوست ہے چاہت جن کی
الوداع کیسے کہیں گے ان سے
دل جدا کیسے کریں گے ان سے
عمر بھر درد سہیں گے ہم تو
ان سے کچھ بھی نہ کہیں گے ہم تو
یہ محبت ہے کہاں مٹتی ہے
اور کب عمر رواں رکتی ہے

0
2