یہ دل اپنی محبت میں ہمیشہ شاد رکھ مولا
محمد ﷺ کی غلامی میں اسے آباد رکھ مولا
مجھے ثابت قدم رکھنا ہمیشہ راہ سنت پر
مجھے دنیا کے درد و غم سے بھی آزاد رکھ مولا
نگاہیں ہوں ہمیشہ گنبدِ خضرا کی جانب ہی
مجھے عشقِ حقیقی کا فقط صیاد رکھ مولا
خطاؤں سے بچا مولا تو اپنے یار کا صدقہ
مرے لب پر ہمیشہ جاری یہ فریاد رکھ مولا
عتیقؔ آخر گھڑی تک ہو محمد ﷺ کا ہی دیوانہ
مرے ایمان کی مضبوط یہ بنیاد رکھ مولا

0
2