دین کے تم پھبن السلام السلام
اے حسین و حسن السلام السلام
۔
مولیٰ حیدر کے گل جان زہرا بتول
باغ جنت کے گل تم ہو نورِ رسول
تم کو بھیجیں سلام انبیا و رسل
اے گلِ پنج تن السلام السلام
اے حسین و حسن السلام السلام
۔
جس کو جنت سے جوڑا دلایا گیا
جس کو جنت کا دولہا بنایا گیا
اور شہادت کا مژدہ سنایا گیا
اے شہیدوں کے تن السلام السلام
اے حسین و حسن السلام السلام
۔
دوشِ اطہر کی جس کو سواری ملے
زلف اقدس بھی جن کا کھلونا بنے
آپ کے تن کو آقا نے سونگھا کیے
مشک جیسی بدن السلام السلام
اے حسین و حسن السلام السلام
۔
جس کو کہتے ہیں سب ہم شبیہِ رسول
جس نے مہکاۓ امت میں الفت پھول
جس نے باطل کے منہ بھر دیے خاک و دھول
یعنی مولٰی حسن السلام السلام
اے حسین و حسن السلام السلام
۔
دیکھو دیکھو وہ نیزے پہ سر آ رہا
جسم سے ہے جدا حمد رب گا رہا
حق تعالیٰ بھی یہ تم سے فرما رہا
شمعِ حق کے کرن السلام السلام
اے حسین و حسن السلام السلام
۔
ان سے بچھڑے تو گلؔ ہر بشر رو پڑے
غم سے کعبہ کے دیوار و در رو پڑے
شہر آقا کا ہر ایک گھر رو پڑے
روۓ سارا وطن السلام السلام
اے حسین و حسن السلام السلام

31