تجھ پر کروں میں جان قربان اے خدا
دل میں ازل سے ہے یہ ارمان اے خدا
کیوں کر نہ واروں تجھ پہ اپنی جان میں
تیرے لیے ہی میری ہے جان اے خدا
میری دعا ہے تجھ سے مال و زر نہ ہو
دل میں بسا ہو میرے ایمان اے خدا
مرقد سے جب میں نکلوں روزِ حشر میں
جاری ہو میرے لب پہ قرآن اے خدا
حاصل رضا ہو تیری بس اس شوق میں
کرلوں میں چاک اپنا گریبان اے خدا
مشکل کشا ہے تو، ہے حسانؔ اک گدا
کر مشکلیں تو اس کی آسان اے خدا

0
1
39
مشکل کشا ہے تو، ہے حسانؔ اک گدا
کر مشکلیں تو اس کی آسان اے خدا
بہت خوب

0