| مجھے کیا فکرِ محشر جب رسول اپنا امام اپنا | 
| شفاعت پانے والوں میں یقیناً ہوگا نام اپنا | 
| فرشتے غور سے دیکھے گے، جب آقا صدا دیں گے | 
| اسے آنے دو کوثر پر، غدیری ہے غلام اپنا | 
| غلام مرتضی ہوں، اس شرف پر ناز کرتا ہوں | 
| *ملے معراج، گر سرکار خود کہہ دیں، غلام * | 
| ثنا آل محمد کی، تبرا ان کے دشمن پر | 
| عبادت ہے، عبادت کو بجا لانا ہے کام اپنا | 
| علی سننا، علی کہنا، علی پڑھنا، علی لکھنا | 
| یہی تھا بچپنے میں مادری درسی نظام اپنا | 
| علی مولا، علی مولا، علی مولا، علی مولا | 
| یہی ہے ابتدا اپنی یہی ہے اختتام اپنا | 
| عدوئے سیّدہ کی دل میں تیرے کیوں مروّت ہے | 
| یہ پوچھو اپنی مادر سے دکھایا کس نے کام اپنا | 
| ظہیر اک ارزو، سب آرزؤں سے بڑی یہ ہے | 
| ہو مدفن کربلا اپنا، نجف جائے قیام اپنا | 
    
معلومات