جب رازِ عشق عیاں ہو گیا
دل سے اترا لا مکاں ہو گیا
تاروں سے ٹھان کے ایک دیا
جلتے جلتے دھواں ہو گیا
اک قطرہِ غم تھا درونِ جگر
بڑھتے بڑھتے بے کراں ہو گیا
مدت سے چھپایا دل میں مگر
نظروں سے سارا بیاں ہو گیا
اک پیڑ گرا کے چمن ساغر
لمحہ بھر میں بے اماں ہو گیا

0
21