| ہم اس کے در کے بندے ہمارا علیؑ علیؑ | 
| کہتا ہوا چلا ہے ستارہ علیؑ علیؑ | 
| سورج کی طرح میں بھی اندھیروں سے لوٹ آؤں | 
| مجھ کو بھی صرف ایک اشارہ علیؑ علیؑ | 
| جب چل نہ پائے رات کے تاریک تین دور | 
| پھر صبحِ زندگی نے پکارا علیؑ علیؑ | 
| پشتِ فرس کو کاٹ کے اتری جو ذوالفقار | 
| جبریلؑنے لرز کے پکارا علیؑ علیؑ | 
| فرّار اپنے ہاتھ کو ملتے ہی رہ گئے | 
| خیبر میں جب نبیؐ نے پکارا علیؑ علیؑ | 
| نامِ علی جو ہم نے لیا اُٹھ گئے سوال | 
| خیبر میں خود نبیؐ پکارا علیؑ علیؑ | 
| کہتا نہیں خدا تمہیں اللہ کی قسم | 
| لیکن ہوں میں بھی بندہ تمہارا علیؑ علیؑ | 
    
معلومات