| دنیا کی زندگی ہے سودا غرور کا |
| مثلِ سراب یہ اک دھوکہ ہے دور کا |
| دنیا میں کر اجالا اپنے عمل سے تو |
| ہر نیک کام تیرا دیپک ہے نور کا |
| جنت کے باغ ہیں یہ نعتوں کی محفلیں |
| محفل میں لے مزہ تو ناجی سرور کا |
| عشقِ خدا کی مے کا چلتا ہے دور یاں |
| آتا سرور سب کو جامِ طہور کا |
| دنیا میں جو رہے گا حلقے میں دین کے |
| حقدار پھر وہ ہوگا جنت کی حور کا |
معلومات