ہر لمحہ میرے دل میں ان پر سلام ہیں
تاباں دہر میں جن کے پیارے سے نام ہیں
احساں خدا کے آقا محسن ہیں تام جو
ہر آن ہی بھلے جانِ جاں کے کام ہیں
لاکھو درود اُن پر بے حد سلام بھی
ہم پر عطا ہے رب کی اُن کے غلام ہیں
الطافِ مصطفیٰ کے ممنون ہیں جہاں
جن کی ضیا سے روشن عالم تمام ہیں
کتنے ملے ہیں درجے خیرات کو بھلے
سرکار نے دیے جو اعلیٰ نظام ہیں
شمس و قمر ہیں تابع جن کے اشاروں کے
کس شان والے جید اُن کے کلام ہیں
محمود اُن کو فکریں کب ہیں جہان کی
جن پر نبی کے آتے فیضِ دوام ہیں

89