تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
عروض
بلاگ
27 دسمبر 2022
شعر
محمد ندیم
@Nadeemgujjar
انہیں کو دیتا ہے احساس ہی لباسِ اگہی
انہی کو دیتا ہے احساس سے لباسِ آگہی
قلم سے پیدا ہوتے ہیں جب برہنہ حروف
0
14
228
2 جنوری 2023
#1
Arshad H Rashid
@Arshad1
آپ اچھا لکھ سکتے ہیں اپنی اردو پہ توجہ دیں - آپ بنیادی غلطیاں کر جاتے ہیں جیسے اسی کو دیکھیں
انہیں کو دیتا ہے احساس ہی لباسِ آگہی -
انہیں (انہی) لفظ میں پہلے ہی "ہی" شامل ہے تو دورباہ " ہی" نہیں لکھیں گے
اس طرح کی غلطیاں یہ بتاتی ہیں کہ لکھنے والا زیادہ پڑھتا نہیں -
0
3 جنوری 2023
#2
محمد ندیم
@Nadeemgujjar
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیر سر آپ کی رہنمائی کا بہت شکریہ آئندہ انشاءاللہ خیال کروں گا کہ ایسی غلطیاں نہ ہو آپ نے میری غلطیوں کی رہنمائی فرمائیں آپ سدا خوش رہیں سلامت رہے جزاک اللہ خیر و سلام
0
3 جنوری 2023
#3
محمد ندیم
@Nadeemgujjar
( آگہی)
اگر ایسے لکھا جائے تو اس کا وزن برابر نہیں آتا
اگر ا کا مدد اوپر سے اٹھا دیا جائے تو پھر وزن برابر آتا ہے
مثلا ( اگہی) اگر ایسے لکھا جائے تو پھر وزن برابر آتا ہے
0
3 جنوری 2023
#4
محمد ندیم
@Nadeemgujjar
سر اگر آپ اس شعر کو درست کر دے تو
میری بھی اس طرح سے رہنمائی ہوجائے گی
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میری شاعری پر تبصرہ کیا میں آپ کا بے حد مشکور ہوں انشاءاللہ میں اب جو بھی لکھوں گا اس کی آپ سے رہنمائی ضرور لوں گا
0
3 جنوری 2023
#5
محمد ندیم
@Nadeemgujjar
انہی کو دیتی ہے احساس سے لباسِ اگہی
قلم سے پیدا ہوتے ہیں جب برہنہ حروف
سریا پھر اس طرح وزن برابر آتا ہے
0
3 جنوری 2023
#6
Arshad H Rashid
@Arshad1
ایک بات جان لیجیئے - زبان کے درست استعمال کو اس سے کوئ غرض نہیں ہے کہ وہ لفظ وزن میں آتا ہے یا نہی آتا-
آپ کو یہ کہنا ہی بے کار ہے کہ یوں یہ لفظ وزن میں نہیں آتا تو الف مد کر الف کر دوں-
شاعر کو شعر تبدیل کرنا ہوتا ہے الفاظ بدلنے ہوتے ہین بعض اوقات تو خیال بھی بدلنا پڑتا ہے وزن میں لانے کے لیئے - شاعر علم بیان نہیں بدل سکتا -
اور سچ پوچھیں تو آپ اک یہ شعر آپ کا ایک فلسفہ ہے جو میری سمجھ میں نہیں آیا - آپ اسے نثر می لکھ کر بتائیں کہ کیا کہنا چاہ رہے ہیں شائد میں کوئ مشورہ دے سکوں -
0
3 جنوری 2023
#7
محمد ندیم
@Nadeemgujjar
سر میں نے یہ کہا ہے کہ آپ اس شعر کو صحیح کر کے بتا دیں کے لہٰذا یہ شعر کس طرح سے آئے گا ایسا تو میں نے کچھ نہیں لکھ دیا جو آپ کی سمجھ میں نہیں اوپر سے آپ یہ بول رہے ہیں کہ آپ کو کہنا بے کار ہے میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا ہے کہ میں ابھی سیکھ رہا ہوں میں نے سر آپ رہنمائی ہی مانگی تھی کہ آپ کو مشورہ دے دیں لیکن آپ تو غصہ ہی کر گئے اگر میں نے کوئی غلط بات کی ہے تو بتا دو سر میں آپ کی عزت بھی کرتا ہوں آپ کو سینئر بھی مانتا ہوں اور آپ سے رہنمائی بھی لینا چاہتا ہوں میں نے تو آپ کو پہلے ہی بولا کہ میں سیکھ رہا ہوں تاکہ آپ نے جس شعر پر تبصرہ کیا ہے آیا کہ وہ غلط ہے تو آپ اس کو صحیح کر دیں تاکہ مجھے پتہ چل سکے کہ میری غلطی کیا تھی آپ مجھ سے علم میں بھی زیادہ ہیں آپ کو لفظوں کی ادائیگی بھی آتی ہے جزاک اللہ خیر
0
3 جنوری 2023
#8
محمد ندیم
@Nadeemgujjar
انہی کو دیتا ہے احساس سے لباسِ اگہی
قلم سے پیدا ہوتے ہیں جب برہنہ حروف
اس شعر کو پلیز دوست کر دیجئے تاکہ میری سمجھ میں بھی آجائے کہ کہاں غلطی تھی
ہم نے مانا کہ آپ بہت قد آور شخصیت بندہ خاکسار مانا کے ابھی سیکھ رہا ہے
0
3 جنوری 2023
#9
Arshad H Rashid
@Arshad1
ندیم صاحب - میں نے تو مذکورہ میسج میں آپ کو کچھ ایسا نہیں لکھا تھا جس پہ آپ برا مان رہے ہیں -
معذرت خواہ ہوں اگر کچھ برا لگا -
اب آئیے آپ کے شعر کی طرف
انہی کو دیتا ہے احساس سے لباسِ اگہی
قلم سے پیدا ہوتے ہیں جب برہنہ حروف
یہ آپ بھی جانتے ہیں کہ یہ شعر وزن میں ہے مگر اس میں نغمگی نہیں ہے - پھر یہ فلسفہ بھی کچھ عجیب سا ہے اس کو سمجھانا آپ کی ہی زمہ داری ہے نا-
انہی کو دیتا ہے - کون دیتا ہے؟؟؟ اس کا فاعل کون ہے ؟
انہی کو دیتا ہے احساس سے لباسِ اگہی - آپ اگر یہ کہہ رہے ہیں کہ احساس آگہی ہے تو یہ بات واضح نہیں ہے
قلم سے پیدا ہوتے ہیں جب برہنہ حروف - تو آپ کہہ رہے ہیں کہ قلم سے نکلا ہوا حرف برہنہ ہوتا ہے ؟
دیکھیئے اسی پہ میں نے کہا تھا کہ یہ ایک آپ کا پنا فلسفہ ہے اسکو واضح کرنا بھی آپ کا ہی کام ہے -
دوسری بات یہ کہ آپ آگہی کو اگہی نہٰیں لکھ سکتے صرف وزن میں لانے کے لیئے ٓ
تو میں اگر آپ کی بات پوری طرح سمجھ ہی نہ پاؤں تو آپ کے اس شعر کی اصلاح کیسے کر سکتا ہوں -
میں اس کے آس پاس ایک اپناشعر تو بنا سکتا ہوں - یہی شعر نہیں لکھ سکتا
0
3 جنوری 2023
#10
Arshad H Rashid
@Arshad1
دیکھیئے آپ کا فلسفہ اصل میں کیا ہے یہ تو میں نہیں جان سکا مگر مجھے جو سمجھ آیا وہ یوں منظوم کیا ہے
برہنہ لفظوں نے میرے شعور اوڑھ لیا
اک آگہی یہ عجب سی کلام میں آئ
0
4 جنوری 2023
#11
محمد ندیم
@Nadeemgujjar
جزاک اللہ سر جزاک اللہ خیر
سر میں نے آپ کی ایک بھی بات کا برا بالکل نہیں مانا آپ کو بالکل معذرت کرنے کی ضرورت نہیں ہے آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ شعر مین نغمگی ہی ہونی چاہیے اور پہلا مصرع دوسرے مصرعے سے ملتا ہونا چاہیے تاکہ پڑھنے والے کو بھی سمجھ آئے اور لفظوں کی سہی ادائیگی ہونی چاہیے انشاءاللہ آئندہ خیال رکھوں گا آپ کی رہنمائی کا بہت بہت شکریہ
0
7 فروری 2023
#12
Arshad H Rashid
@Arshad1
کیا آپ مجھ سے کچھ پوچھنا چاہ رہے ہیں؟
مجھے آُپ نام سے ایک میسج کی اطلاع گھنٹی کے ساتھ نظر آتی ہے مگر میسج کیا ہے نہیں پتہ چلتا
0
7 فروری 2023
#13
محمد ندیم
@Nadeemgujjar
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سر میں نے پھر میسج تو نہیں کیا تھا اگر کوئی ایسی بات ہے تو بتا دیں کوئی رہنمائی فرما دیں لہذا پھر میں نے میسج نہیں کیا تھا شاید کوئی نیٹ ورک کی وجہ سے لیٹ ہو گیا ہو تو وہ آیا اگر میں نے آپ کو ڈسٹرب کیا تو معذرت چاہتا ہوں امید کرتا ہوں کہ آپ ٹھیک ٹھاک ہونگے جزاک اللہ خیر
0
7 فروری 2023
#14
Arshad H Rashid
@Arshad1
بہت شکریہ
1
معلومات
معلومات