مانا کہ دل حیران ہے آگے بڑھو آگے بڑھو
غم کا اگر طوفان ہے ، آگے بڑھو آگے بڑھو
رستہ کوئی مشکل نہیں ،ہاں دور اب منزل نہیں
ہمت اگر چٹان ہے، آگے بڑھو آگے بڑھو
رستے میں جو رک جائے گا ،وہ ایک دن پچھتائے گا
یہ وقت کا اعلان ہے ، آگے بڑھو آگے بڑھو
ہمت کی مشعل ساتھ ہے تو خوف کی کیابات ہے
مانا ڈگر سنسان ہے ، آگے بڑھو آگے بڑھو
واقف فقط ہوگا وہی اس زندگی کے راز سے
حاصل جسے عرفان ہے ، آگے بڑھو آگے بڑھو
آواز ہے آہنگ ہے،ہرلمحہ خود سے جنگ ہے
ہستی بھی ایک میدان ہے، آگے بڑھو آگے بڑھو
ہر وقت رہنا باخبر ،ہستی کے رستے پر شاعر
کس نے کہا آسان ہے ، آگے بڑھو آگے بڑھو

0
25