حق کا جلوہ جمال احمد کا
حسن ہے بے مثال احمد کا
چاہا ربّو بِیت کرے ظاہر
حق کو آیا خیال احمد کا
دید احمد کی ہے جو دیدِ احد
معجزہ ہے کمال احمد کا
گنجِ مخفی کی نعمتیں ساری
سارا کا سارا مال احمد کا
اے ذکیؔ حق وصال ہوگا وہ
جس نے پا یا وصال احمد کا

0
88