| مے خانوں میں بے خودی بولتی ہے | 
| یہ تُو نہیں مے کشی بولتی ہے | 
| نہیں جب ہوتا کوئی پاس مرے | 
| تو بے زباں خامشی بولتی ہے | 
| تم کچھ بھی نہ بولو تو پھر بھی ترے | 
| چہرے کی اُداسی بولتی ہے | 
| سر پر ہو جب یہ موت کھڑی | 
| سچ تب ہی زندگی بولتی ہے | 
| شاعر کی شاعری میں ساقی | 
| لفظوں کی سیاہی بولتی ہے | 
 
    
معلومات