مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
مدینے کی فضا تک تم رسائی مانگتے رہنا
محمد کی وِلَا تک تم رسائی مانگتے رہنا
خدا کی ہے رضا بس مُصطفیٰ کی ہی رضا لوگو
رضائے مصطفیٰ تک تم رسائی مانگتے رہنا
خدا کا فیصلہ بھی مصطفیٰ کا فیصلہ ہی ہے
حَقِیْقَت کی نَوَا تک تم رسائی مانگتے رہنا
خَزَانے مُصطفیٰ کے یہ خَزَانے سب خدا کے ہیں
خَزانوں کی حِرا تک تم رسائی مانگتے رہنا
مریضوں کی شفا ہیں اور طبیبوں کے مسیحا آپ
مریضو! اس شفا تک تم رسائی مانگتے رہنا
بنائے جب خدا حاجت روا ان کو غلاموں کا
نبی حاجت روا تک تم رسائی مانگتے رہنا
رِدا رحمت کی رب نے مُصطفیٰ کو ہے بنایا آپ
سدا رب کی رِدا تک تم رسائی مانگتے رہنا
قَبَا میں وہ چھپا لیں گے خطائیں مجرمو ! اُس دن
قیامت کو قَبَا تک تم رسائی مانگتے رہنا
کھلیں گی مُشکْلیں ان کے اشارے سے سبھی اس دن
اسی مُشْکِل کُشا تک تم رسائی مانگتے رہنا
خدا کا نور ہیں وہ اور سِراجِِ دو جہاں بھی ہیں
جہاں کی اس ضیا تک تم رسائی مانگتے رہنا
نَظَر ان کی اٹھے عرشِ عُلا بھی وجد میں آئے
نَظَر کے اِنْتِمَا تک تم رسائی مانگتے رہنا
ہِدایت بھی وِلایت بھی کَرامت بھی ملے سب کو
سَخاوت کی صبا تک تم رسائی مانگتے رہنا
بنا کر نور ان کا یہ بتایا کھول کر سب کو
خدا سے حق نُما تک تم رسائی مانگتے رہنا
رسولوں کو ملے تھے معجزے یہ معجزہ سارا
خدا کے معجزہ تک تم رسائی مانگتے رہنا
نبی ہیں مُقْتَدی، نورِ مُجَسَّم مُقْتَدَا سب کے
رِسالت کے سَمَا تک تم رسائی مانگتے رہنا
خدا نے انبیا کا سِلْسِلَہ ان پر کیا ہے بند
ہُدا کی اِنْتِہا تک تم رسائی مانگتے رہنا
قیامت کو شفاعت کا مِلا منصب خدا سے آپ
شفیعِ مجتبٰی تک تم رسائی مانگتے رہنا
خدا مِدحت کرے اس کے مَلائک بھی ہمیشہ ہی
سدا ان کی ثنا تک تم رسائی مانگتے رہنا
غموں سے چاہتے ہو اب خلاصی تم اگر رضْوِی
مُجَسَّم غَمزُدَا تک تم رسائی مانگتے رہنا
مدینے تک رسائی چاہتے ہو تم ارے رضْوی
سگِ در کی سَرا تک تم رسائی مانگتے رہنا
کہاں مِدحت سرائی کا سلیقہ رضْوِی کو آئے
درِ اَحمد رضا تک تم رسائی مانگتے رہنا
کلام ابو الحسنین محمد فضل رسول رضوی کراچی

2
173
ماشآء اللّٰہ عزوجل بہت خوب سبحان اللہ سبحان اللہ

شکریہ جزاکم اللہ خیرا کثیرا

0