سلطانِ دہر آقا دارین کے دل جاں ہیں
ہیں زینتِ ہستی بھی اور جانِ گلستاں ہیں
جس نورِ فروزاں سے دارین ہوئے روشن
وہ شمعِ ہدایت ہیں اور صاحبِ قرآں ہیں
رحمت ہیں خدائی پر احسانِ سخی سرور
مختارِ زماں دلبر دکھ درد کے درماں ہیں
مبداء خلق آقا برہان ہیں قدرت کی
سرکار سخی داتا دلدارِ غریباں ہیں
وہ ابر ہیں رحمت کے ہر دل میں قرار اُن سے
کافور کریں ظلمت انوارِ درخشاں ہیں
دل جاں کو سرور آیا سرکار کے آنے سے
محسن ہیں خدائی کے اکرام کے باراں ہیں
دلدار نبی سرور کونین میں راحت ہیں
محمود کریمی کے ممنون دل و جاں ہیں

0
1
6
یہ نعتِ شریف حضور ﷺ کی ذاتِ اقدس کو نور، رحمت اور ہدایت کا سرچشمہ بیان کرتی ہے۔ شاعر نے آپ ﷺ کو کائنات کی زینت، دلوں کا سکون اور ہر دکھ کا علاج قرار دیا ہے۔ مجموعی طور پر یہ کلام خلوصِ عقیدت اور محبتِ رسول ﷺ کا خوبصورت اظہار ہے۔

0