میرا بھی ہے کوئی معیار بتایا جائے
کیا کہانی میں ہے کردار بتایا جائے
ہم نے اس ملک کو سینچا ہے لہو سے اپنے
آپ نے کیا کیا سرکار بتایا جائے
ملک کی کون ترقی نہیں ہونے دیتا
کون ہے راہ کی دیوار بتایا جائے
ہم نے اس ملک کی تقریر بدل ڈالی ہے
کوئی ہم سا بھی ہے معمار بتایا جائے
راز نیلام کیا کس نے بھلا باطل سے
کون ہے ملک کا غدار بتایا جائے
کس نے نفرت کا زہر گھولا فضا میں ازہر
کس نے گاندھی پے کیا وار بتایا جائے

158