جب بھی جاتا ہوں وہاں مجھکو نظر آتی ہے وہ |
سر سے لے کر پاؤں تک دل میں اتر جاتی ہے وہ |
شوخ رنگوں پر سنہری دھاریوں کا بانکپن |
اودھے اودھے نیلے نیلے پیلے پیلے پیرہن |
دُور ہریالی نے رنگ و نُور کو بالا کیا |
دیکھنے والوں کو بھی دیوانہ و والہ کیا |
کیا عجب نعلین ہیں کیا حُسنِ دلآرام ہے |
ہر ادا میں شوخی ہے قامت ہےخوش اندام ہے |
دل کو چھُو لیتی ہے اس کی ہر ادا ہر بانکپن |
جس طرح مستانی پُروا میں کوئی گورا بدن |
سینے پر چلتی ہوئی ایسی عمودی سی قطار |
جس طرح صحرا میں اک آہو چلے دیوانہ وار |
معلومات